سویڈن کا تعارف
سویڈن شمالی یورپ کا ایک ترقی یافتہ اور پُرامن ملک ہے- یہ اپنے حسین قدرتی مناظر، مضبوط فلاحی نظام، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیارِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں کے شہریوں کو مفت تعلیم، صحت کی معیاری اور بہترین سہولیات حاصل ہیں۔ اس لئے سویڈن میں مستقل سکونت اختیار کرنا ایک محفوظ، مستحکم اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
سویڈن میں ملازمت
سویڈن کی معیشت مستحکم اور مضبوط ہے- یہاں بڑی عالمی کمپنیاں جیسے وولوو، اسپوٹیفائی، ایری کسون، آئی کیا اور ایچ اینڈ ایم موجود ہیں۔ یہ ملک نئی ٹیکنالوجی، گرین انرجی، اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دیتا ہے اور یہاں ہنرمند افراد کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
سویڈن میں مطلوب پیشے
1- سافٹ ویئر ڈیویلپرز اور انجینئرز
2- آئی ٹی ماہرین اور ڈیٹا اینالسٹس
3- طبی عملہ (نرسز، ڈاکٹرز، فزیوتھراپسٹ)
4- سول انجینئرز اور تعمیراتی عملہ
5- الیکٹریشنز اور مکینک
6 – محققین اور یونیورسٹی لیکچررز
7- اے آئی، روبوٹکس اور کلین انرجی ماہرین
سویڈن جاب سیکر ویزا – اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کیلئے
مقامی لیبر مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے سویڈن اب بین الاقوامی ہنر مند افراد کو موقع دے رہا ہے اور اسی کے تحت جاب سیکر ویزا متعارف کرایا گیا ہے۔ سویڈن حکومت نے ایک شاندار اقدام کے تحت ایک نیا ویزا متعارف کرایا ہے جسے جاب سیکر ویزا کہا جاتا ہے۔ اس ویزا کے لیے آپ کی کم ازکم تعلیم 18 سال ہونی چاہیے- سویڈن جاب سیکر ویزا کی سرکاری فیس 2200 سویڈش کرونا ہے جوکہ پاکستانی روپوں میں 65 ہزار روپے بنتی ہے-
سویڈن جاب سیکر ویزا اُن لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جنہوں نے کم از کم اٹھارہ سال تعلیم حاصل کی ہو اور وہ سویڈن میں نوکری یا کاروبار کے لیے جانا چاہتے ہوں۔ اس ویزے کا مقصد یہ ہے کہ آپ سویڈن جا کر خود نوکری تلاش کریں یا اگر چاہیں تو اپنا کاروبار شروع کریں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ نے اسکول، کالج، بیچلرز اور ماسٹرز کی تعلیم مکمل کر رکھی ہو، یعنی کل ملا کر کم از کم 18 سال کی تعلیم مکمل کی ہوئی ہو۔
یہ ویزا 3 سے 9 ماہ کے لیے دیا جاتا ہے ۔ اس ویزے کی ایک شرط یہ ہے کہ یہ صرف اکیلا شخص استعمال کر سکتا ہے۔ یعنی آپ اپنے بچوں یا شریکِ حیات کو ساتھ نہیں لے جا سکتے۔ یہ صرف آپ کو سویڈن میں جا کر نوکری ڈھونڈنے کا موقع دیتا ہے۔
ایک بڑی سہولت یہ ہے کہ اگر آپ کو سویڈن میں رہتے ہوئے کوئی نوکری مل جاتی ہے، تو آپ کو واپس اپنے ملک آنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ وہیں سے اپنے ویزے کو ورک پرمٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت اس ویزے کو خاص اور فائدہ مند بناتی ہے۔ اگر آپ اچھی تعلیم رکھتے ہیں اور یورپ میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں تو یہ ویزا آپ کے لیے ایک سنہری موقع ہو سکتا ہے۔
اہلیت کے بنیادی تقاضے
اس ویزا کے لیے آپ کو درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے:
آپ کی تعلیمی قابلیت کم از کم ماسٹرز کے برابر ہو-
آپ کے پاس ماہانہ 13,000 سویڈش کرونا کے برابر فنڈز موجود ہوں-
آپ کے پاس مکمل ہیلتھ انشورنس ہو-
آپ اپنی تمام تعلیمی اسناد (18 سالہ تعلیم) کے ساتھ مکمل ٹرانسکرپٹ جمع کرائیں-
آپ کی نیت ہو کہ آپ سویڈن میں اپنے شعبے سے متعلق ملازمت یا کاروبار کریں گے-
ویزا پروسیسنگ کا وقت
اس ویزا کے پراسیس میں عموماً 5 سے 6 ماہ لگتے ہیں۔ اس لیے وقت سے پہلے مکمل تیاری کرنا ضروری ہے۔ درج ذیل دستاویزات بہت اہم ہیں:
ڈگری کی بین الاقوامی یا سویڈن کے ادارے سے اکیڈیمک ایکویویلنسی
بینک اسٹیٹمنٹ
سفری اور ہیلتھ انشورنس
اپ ڈیٹڈ CV (یورپی فارمیٹ میں)
جاب سیکر ویزا کے فوائد
اس ویزا کے ذریعے آپ بغیر کسی نوکری کی پیشکش کے سویڈن جا سکتے ہیں – آپ کو موقع ملتا ہے کہ موقع پر انٹرویوز میں شرکت کریں-آپ مختلف شہروں کا جائزہ لے سکتے ہیں اور صحیح فیصلہ کر سکتے ہیں-نوکری ملنے پر آپ کو ملک چھوڑے بغیر ریذیڈنٹ پرمٹ کے لیے اپلائی کرنے کی اجازت ہے
اختتامی کلمات
سویڈن جاب سیکر ویزا ان لوگوں کے لیے ایک نادر موقع ہے جنہوں نے 18 سالہ تعلیم مکمل کی ہے اور ایک بہتر زندگی کے خواہاں ہیں۔ اگر آپ محنتی، تعلیم یافتہ، اور ہنر مند ہیں، تو سویڈن میں آپ کے لیے بے شمار دروازے کھلے ہیں۔
آج ہی سے تیاری شروع کریں:
اپنا CV یورپی اسٹینڈرڈ کے مطابق بنائیں-
اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں –
فنڈز اور انشورنس سے متعلق تمام کاغذات مکمل رکھیں-
ملازمت کی تلاش کے لیےدرج ذیل ویب سائٹس کا مسلسل وزٹ کریں :
1- LinkedIn Sweden
https://se.linkedin.com/showcase/workinginsweden/
2- Arbetsförmedlingen
https://arbetsformedlingen.se/
3- EURES portal
https://www.eures.ee/en/eures-portaal
سویڈن میں آپ کا کیریئر آپ کا منتظر ہے!
ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ سویڈن جاب سیکر ویزا ایک ایسا دروازہ ہے جو آپ کو ترقی اور کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔ اس لئے دیر نہ کریں، ابھی تیاری شروع کریں اور اپنی منزل کی طرف قدم بڑھائیں۔
اگر آپ خود سویڈن جاب سیکر ویزا اپلائی کرنا چاہتے ہیں یا اس حوالے سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سویڈن مائیگریشن کی سرکاری ویب سائٹ درج ذیل ہے –
اس کے علاوہ اگر آپ کو پروفیشنل رہنمائی، فائل تیاری یا درخواست کے مراحل میں مدد درکار ہو تو انتہائی معقول فیس میں Suffa Travels کی خدمات حاصل کریں ۔

Address:
Office No. 06, Mezzanine Floor, Blue Area, Islamabad, Pakistan
Phone Number:
📞 +92 3174820413
Email: suffatravels@gmail.com
https://www.facebook.com/share/1C6HXGafcZ/
شینگن جانے کے اپنے خواب کو حقیقت بنائیں — آج ہی اپنا سفر شروع کریں!
Ma sha Allah very informative