پاکستانی 32 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں 

دنیا بھر میں بہتر سفری سہولیات ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے اور جب بات ہو بغیر ویزا سفر کرنے کی تو یہ سہولت نہ صرف وقت کی بچت کرتی ہے بلکہ اخراجات میں بھی کمی لاتی ہے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور اب پاکستانی شہری 32 ممالک میں ویزا کے بغیر یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی

  : Henley & Partners Passport Index 2025 

کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 100ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ سال 2021 میں یہ رینکنگ 113 نمبر پر تھی جس سے واضح ہوتا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

اس بہتری کی بڑی وجہ کچھ ممالک کے ساتھ باہمی معاہدے ہیں جیسا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری داخلے کا معاہدہ ہے ۔

ویزا فری اور ویزا آن ارائیول ممالک کی فہرست

گلف نیوز اور جیو نیوز  مطابق، درج ذیل ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہری ویزا کے بغیر یا وہاں پہنچنے پر ویزا (Visa on Arrival) کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں:

1. بارباڈوس

2. برونڈی

3. کمبوڈیا

4. کیپ وردے جزائر

5. کوموروز جزائر

6. کوک آئس لینڈز

7. جبوتی

8. ڈومینیکا

9. گنی بساؤ

10. ہیٹی

11. کینیا

12. مڈغاسکر

13. مالدیپ

14. مائکرونیشیا

15. مونٹسیراٹ

16. موزمبیق

17. نیپال

18. نیوے

19. پلاؤ جزائر

20. قطر

21. روانڈا

22. ساموآ

23. سینیگال

24. سیچلز

25. سیرا لیون

26. صومالیہ

27. سری لنکا

28. سینٹ ونسنٹ و گرینیڈائنز

29. تیمور لیسٹے

30. ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو

31. ٹووالو

32. وانوآٹو

 اہم معلومات   

کچھ ممالک مکمل ویزا فری ہیں، جہاں کسی بھی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں۔کچھ ممالک ویزا آن ارائیول کی سہولت دیتے ہیں یعنی آپ ایئرپورٹ پر جا کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ بعض ممالک ای ٹی اے (Electronic Travel Authorization) کا تقاضا کرتے ہیں، جسے آن لائن حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔

سفر سے پہلے ضروری ہدایات:

1. ہر ملک کی ویزہ پالیسی میں وقتاً فوقتاً تبدیلی ممکن ہے، اس لیے روانگی سے قبل متعلقہ ملک کی سرکاری ویب سائٹ یا سفارت خانے سے تصدیق ضرور کریں۔

2. زیادہ تر ممالک میں داخلے کے لیے کم از کم 6 ماہ کا  پاسپورٹ کارآمد  ہونا ضروری ہوتا ہے۔

3. کئی ممالک میں آپ سے ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، اور مالی استطاعت کا ثبوت مانگا جا سکتا ہے۔

4. سفر کا بیمہ (Travel Insurance) کئی ممالک میں ضروری ہوتا ہے۔

اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ کا شمار ابھی بھی دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں نہیں ہوتا، لیکن 2025 میں اس کی رینکنگ میں بہتری آنا ایک مثبت قدم ہے۔اب پاکستانی مسافر 32 ممالک تک ویزا کے بغیر یا آسان طریقہ کار سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں – یہ پیش رفت نہ صرف سیاحت کے مواقع بڑھاتی ہے بلکہ کاروباری اور تعلیمی مقاصد کے لیے بھی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top