ڈنمارک جانے کا سنہری موقع

اگر آپ نرس ہیں اور ڈنمارک میں ملازمت اور مستقل رہائش کے خواہش مند ہیں تو یہ بلاگ آپ کیلئے ہے –

ڈنمارک کا تعارف :

دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں شمار ہونے والا ملک ڈنمارک نہ صرف اپنی شاندار ہیلتھ کیئر سروسز کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں زندگی کا معیار، کام کا ماحول، تنخواہیں، اور سماجی تحفظ بھی بہت اعلیٰ درجے کا ہے۔ اگر آپ نرس ہیں اور بیرون ملک بہتر مستقبل کے لیے ہجرت کرنا چاہتے ہیں تو ڈنمارک آپ کے لیے ایک بہترین ملک ہو سکتا ہے۔تاہم، ڈنمارک میں نرس کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے اور وہاں بطور نرس لائسنس حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے ڈنمارک میں اپنی نرسنگ کی تعلیم کو رجسٹرڈ کروائیں اور اس کے بعد وہاں جا کر بطور نرس پریکٹس کرنے کا لائسنس حاصل کریں ۔ اس بلاگ میں ہم آپ کو مکمل تفصیل سے ڈنمارک میں نرسوں کی رجسٹریشن کے عمل، درکار دستاویزات، سرکاری فیس اور دیگر مراحل کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کریں گے۔

ڈنمارک میں ہی بطور نرس کام کیوں کریں؟

ڈنمارک دنیا کے بہترین ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں پر نرسز کو بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں- یہاں اعلیٰ معیار کا ہیلتھ کیئر نظام موجود ہے – ڈنمارک کا ہیلتھ کیئر سسٹم جدید، محفوظ، اور مریض دوست ہے۔ یہاں تنخواہیں اور مراعات بہت اچھی ہیں -نرسز کو پرکشش تنخواہیں اور دیگر سہولیات جیسا کہ چھٹیاں، میٹرنٹی لیو، اور پنشن بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ یہاں کام اور ذاتی زندگی میں توازن موجود ہے- ڈینش کلچر میں کام اور نجی زندگی میں توازن کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں مستقل ملازمت کے کافی مواقع موجود ہیں – ڈنمارک میں نرسز کی کمی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی نرسز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ ڈنمارک ایک محفوظ اور خوشحال ملک ہے -ڈنمارک میں زندگی کا معیار بہت بلند ہے اور یہاں غیر ملکیوں کے لیے دوستانہ ماحول ہے۔ ڈنمارک ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو نرسوں کو آسانی سے ویزہ فراہم کرتا ہے-

ڈنمارک میں بطور نرس رجسٹریشن کا عمل

ڈنمارک میں بطور نرس کام کرنے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کا سارا عمل اور اس کی تفصیلات ڈینش پیشنٹ سیفٹی اتھارٹی کی حسب ذیل ویبسائٹ پر دستیاب ہو سکتی ہیں –
🔗 https://stps.dk
🔗 https://stps.dk/en/health-professionals/

کسی بھی نرس کو ڈنمارک منتقلی کیلئے ڈینش پیشنٹ سیفٹی اتھارٹی سے باضابطہ رجسٹریشن کے بعد عارضی authorisation حاصل کرنا لازمی ہے۔ جب آپ کو عارضی authorization موصول ہو جائے تو اس کے بعد آپ ویزہ اپلائی کر کے آسانی سے ڈنمارک منتقل ہو سکتے ہیں –  مذید یہ کہ آپ اپنے زوج اور بچوں کو بھی ساتھ لے کر جا سکتے ہیں –
رجسٹریشن (عارضی authorisation )کا عمل مندرجہ درج ذیل ہیں:
سب سے پہلے آن لائن درخواست جمع کروائی جاتی ہے اور  اور اس کیلئے 1295 ڈینش کرونا( 58000 روپے)سرکاری فیس  ادا کرنا لازمی ہے۔
🔗 درخواست فارم کے لیے یہاں کلک کریں

https://blanket.virk.dk/blanketafvikler/orbeon/fr/public_v/49_1f55d776df562d17b9c29adcdb355fb9428d962d/new?faggruppe=Sygeplejerske

مطلوبہ دستاویزات مندرجہ ذیل ہیں

درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرنا ضروری ہیں۔ کچھ کاغذات بعد میں بذریعہ ڈاک بھی بھیجنے ہوتے ہیں ۔
پاسپورٹ کی فوٹو کاپی
نام کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ، اگر شادی کے بعد نام تبدیل کیا ہو تو
تفصیلی سی وی
فائنل ڈگری
ٹرانسکرپٹ، جس میں درج ذیل معلومات درج ہو:
آپ کا نام
ادارے کا نام
تعلیم کے آغاز و اختتام کی تاریخ
کل دورانیہ
کلینیکل مضامین اور ان کے اوقات/کریڈٹس
پریکٹیکل مضامین کے گھنٹے یا کریڈٹس
فی سمسٹر ہفتوں کی تعداد
اگر صرف ای سی ٹی ایس کریڈٹس درج ہیں تو ان کے گھنٹوں کی وضاحت ضروری ہے
دیگر اضافی دستاویزات (اگر کوئی دستیاب ہوں تو ):

آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد کا عمل تھوڑا تکنیکی نوعیت کا ہے- درخواست کی منظوری میں سب سے اہم مرحلہ شائد یہی ہے – اس عمل کے دوران آپ کو کل تین کورئیر ڈینش پیشنٹ سیفٹی اتھارٹی کو ارسال کرنے ہوتے ہیں -ایک کوریئر آپ نے اپنی فائنل ڈگری اور ٹرانسکرپٹ آف اسٹڈی، ڈینش پیشنٹ سیفٹی اتھارٹی کو خود ارسال کرنا ہوتا ہے- جب کہ اس کے علاوہ دو مزید ویری فیکیشن کورئیرز یعنی کہ ایک پاکستان نرسنگ کونسل کے ذریعے سے اور دوسرا تعلیمی ادارے جہاں سے آپ نے ۔نرسنگ کی تعلیم مکمل کی ہو ، وہاں سے ڈینش پیشنٹ سیفٹی اتھارٹی کو ارسال کروانے ہوتے ہیں – ڈینش پیشنٹ سیفٹی آتھارٹی کو آپ نے کل تین کورئیر ارسال کرنے ہیں- آپ کو ای میل کے ذریعے آپ کی درخواست جمع کئے جانے کے حوالے سے مطلع کیا جائے گا-

💡 کامیاب رجسٹریشن کے لیے مشورے

تمام کاغذات اور معلومات مکمل اور درست فراہم کریں – عمل شروع کرنے میں دیر نہ کریں، اس میں سات ماہ لگ سکتے ہیں -اگر دستاویزات ڈینش یا انگریزی میں نہیں ہیں تو مصدقہ ترجمہ کروائیں- اپنی جمع کردہ تمام دستاویزات کی کاپیاں اپنے پاس محفوظ رکھیں
ای میل چیک کرتے رہیں (اسپام فولڈر سمیت)

ڈنمارک میں نرسنگ کا کیریئر اختیار کرنا صرف ایک ملازمت نہیں بلکہ ایک محفوظ، باعزت اور خوشحال زندگی کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔ اگرچہ رجسٹریشن کا عمل تفصیلی اور دستاویزات پر مبنی ہے، مگر تیاری کے ساتھ یہ مکمل طور پر قابلِ عمل ہے۔

اگر آپ کو پروفیشنل رہنمائی، فائل تیاری یا درخواست کے مراحل میں مدد درکار ہو تو انتہائی معقول فیس میں Suffa Travels کی خدمات حاصل کریں ۔

Address:
Office No. 06, Mezzanine Floor, Blue Area, Islamabad, Pakistan
Phone Number:
📞 +92 3174820413
Email: suffatravels@gmail.com

ڈنمارک میں نرسنگ کے خواب کو حقیقت بنائیں — آج ہی اپنا سفر شروع کریں!

2 thoughts on “ڈنمارک جانے کا سنہری موقع”

    1. If you hold a BS Nursing degree and you are registered with Pakistan Nursing Council then you are eligible to apply for registration as a Nurse in Danish Patient Safety Authority. Rest ,you are most welcome to arrange a consultancy session for free.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top